کراچی میں بد امنی کا سلسلہ جاری عید کے3دنوں میں14افراد ہلاک

کھوکھراپارمیں بھتہ نہ دینے پرہوٹل مالک،شرافی گوٹھ میںگارڈ،شادمان میں نوجوان ہلاک


Staff Reporter October 30, 2012
سکھن میں رینجرزکی فائرنگ سے مزدورہلاک،نارتھ ناظم آباد،پیرآباد،ماڈل کالونی،ناظم آباد،کٹی پہاڑی، کلفٹن،کورنگی اوربلدیہ بھی ہلاکتیں. فوٹو : فائل

شہرمیں عیدالاضحیٰ کے 3 روز کے دوران بھی بدامنی کاسلسلہ جاری رہااورمختلف واقعات میں 14افرادہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کھوکھرا پار نمبر 2 نمبرپرہوٹل پرنامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ہوٹل کا مالک 42 سالہ شاہدحسین ہلاک ہو گیا،مقتول سے نامعلوم ملزمان نے بھتہ طلب کیا تھا جوکہ نہ دینے پراسے قتل کیاگیا۔شرافی گوٹھ میں مرتضیٰ چورنگی کے قریب مقامی فیکٹری کے سیکیورٹی گارڈ 35 سالہ غلام عباس کونامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا،مقتول فیکٹری کاسیکیورٹی گارڈہے جبکہ اس کاآبائی تعلق وہاڑی سے ہے جہاں اس کارشتے کے معاملے پرتنازع چل رہا ہے۔شادمان ٹائون میں فائرنگ سے موٹرسائیکل سوارنوجوان 22 سالہ فہٰدصدیقی ہلاک ہوگیا،مقتول شادمان ٹائون سیکٹر 15-B میں مکان نمبرR-316کارہائشی تھااوراس کی موبائل فون ایسسریزکی دکان تھی۔نارتھ ناظم آبادQبلاک میں کٹی پہاڑی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے40سالہ رازی مت خان ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مقتول ذاتی دشمنی کی بنا پر قتل کیاگیا۔پیرآباد کے علاقے کنواری کالونی میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے30سالہ عبدالغفورہلاک ہوگیا،مقتول کا محسود قبیلے سے تعلق ہے ۔غریب آبادمیں پل کے نیچے لیاری ندی کے کنارے سے بوری میں بندلاش ملی جس کی شناخت25سالہ نیاز بادشاہ کے نام سے ہوئی۔بلدیہ ٹائون4نمبرمیں لاسی محلے میں نامعلوم ملزمان نے گھرسے بلاکر20سالہ کامران کوفائرنگ کرکے ہلاک ردیااورفرارہوگئے،مقتول کی موبائل فون کی ریپئرنگ کی دکان تھی۔ماڑی پورروڈسے نامعلوم نوجوان کی لاش ملی جسے فائرنگ کرکے ہلاک کیاگیا،مقتول کی شناخت 26 سالہ ارسلان کے نام سے ہوئی، ناظم آباد2نمبرمیں پرنس اسکوائرکے قریب بیٹھے ہوئے افرادپرنامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس سے اعجازاحمداورمحمودقریشی شدیدزخمی ہوگئے،زخمیوںکواسپتال پہنچایاگیا۔

جہاں سے محمود قریشی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔سکھن کے علاقے میں رینجرزاہلکاروں نے خودکش بمبارکی موجودگی کی اطلاع پرلعل آبادمیں چھاپہ مارا تاہم وہاں موجودافرادنے رینجرزپرفائرنگ کردی اورفرارہوگئے،رینجرزکی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں فائرنگ کی زدمیں آکر 33سالہ جان محمدہلاک ہوگیا،مقتول3بچوںکاباپ اورپیشے کے اعتبارسے مزدورتھا۔ماڈل کالونی میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے 16 سالہ جہانزیب ہلاک ہوگیا،مقتول سی ایریاسعودآبادکا رہائشی ہے ۔

پاک کالونی کے علاقے میں میوہ شاہ قبرستان کے قریب سے بوری میں بندنوجوان کی لاش ملی،مقتول کی شناخت 26 سالہ صابر علی کے نام سے ہوئی جوپریس کوارٹرز پی آئی بی کالونی کا رہائشی تھا۔کلفٹن کے علاقے ڈیفنس فیزفائیوتوحید کمرشل میں فائرنگ سے50 سالہ نصیراخترہلاک ہوگیا۔کورنگی کے علاقے ڈھائی نمبرباقری پمپ کے عقب میں فائرنگ سے25سالہ سہیل عرف گلریز ہلاک جبکہ 28 سالہ ماجدزخمی ہوگیاجس کی حالت تشویشناک ہے۔کورنگی کراسنگ کے قریب واقع شادی لان کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 40 سالہ اکرم،سچل کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈپیراڈائزبیکری کے قریب فائرنگ سے 22 سالہ وزیراحمدجبکہ کلاکوٹ کے علاقے چیل چوک کے قریب فائرنگ سے 35 سالہ رسول بخش زخمی ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں