وزیراعظم کا آئندہ ماہ کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان

عوامی فلاح کے کسی پروگرام کی ناکامی کا آپشن قبول نہیں، وزیر اعظم نواز شریف


ویب ڈیسک December 31, 2015
ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا بخوبی احساس ہے، وزیر اعظم نواز شریف فوٹو: فائل

PESHAWAR: وزیراعظم نے آئندہ ماہ کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتون میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

اسلام آباد میں قومی صحت پروگرام کا افتتاح کے دوران وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا بخوبی احساس ہے،کامیابی اجتماعی کوششوں کی بدولت ہی ممکن ہے، عوامی فلاح کے کسی پروگرام کی ناکامی کا آپشن قبول نہیں، ہم نے آئندہ ماہ کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 11 سال کی کم ترین سطح پرپہنچ گئی ہے، جب کہ اوگرا نے آئندہ ماہ کے لئے پٹرول کی قیمت میں 2 روپے17 پیسےفی لیٹراضافے جب کہ مٹی کا تیل 8 روپے7 پیسے، ڈیزل 5 روپے 93 پیسے جب کہ ایچ اوبی سی 4 روپے 35 پیسے فی لیٹرکمی کی تجویز دی تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں