کراچی میں امن کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا قائم علی شاہ

ہرکلنگ ٹارگٹ کلنگ نہیں ہوتی،حکومت کے مؤثر اقدامات کے باعث عید الاضحی پرکوئی ناخوشگوارواقعہ رونما نہیں ہوا،بات چیت


Staff Reporter October 30, 2012
وزیراعلیٰ سندھ سے بشیرجان،محمد حسین محنتی،اویس نورانی سمیت علمائے کرام، سیاستدانوں اور سفارتکاروں کی ملاقاتیں،عیدکی مبارکباد فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے مختلف مکاتب فکرکے افراد، سیاسی ومذہبی شخصیات،صوبائی وزرا، سفارتی عملے، اراکین پارلیمنٹ، پیپلز پارٹی کے عہدیداروں،کارکنوں اورسرکاری حکام نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی اوران سے عید الاضحی کی مبارک باد وصول کیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سے ملائیشیا ، انڈونیشیا اور بنگلادیش کے قونصل جنرلز، وار سفارت کاروں نے ملاقات کی اور عید کی مبارک باد پیش کی ۔ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کرنے والوں میں اے این پی سندھ کے جنرل سیکریٹری بشیرجان ، جماعت اسلامی کے محمد حسین محنتی، جے یو آئی کے قاری شیرافضل اور قاری عثمان ، مسلم لیگ (ق) کی افشاں منظور، امان اللہ پراچہ ، علامہ فرقان حیدر عابدی ، ڈاکٹر عین الرضا ، جے یو پی کے اویس نورانی، صدیق راٹھور، پی ڈی پی کے بشارت مرزا ، مولانا یعقوب عطاری ، علامہ عبداللہ غازی ، خان امان اللہ خان ، قاضی احمد نورانی سمیت علمائے کرام کی ایک بڑی تعداد شامل تھی جس نے وزیراعلیٰ سندھ کو عید کی مبارک باد پیش کی ۔

اس موقع پروزیراعلیٰ سندھ نے علمائے کرام و سیاسی رہنماؤں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کے موثر اقدامات کی بدولت عید الاضحی کے موقع پر کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا ۔ انھوں نے کہا کہ کراچی شہر میں امن و امان کے قیام کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا اور اسے بہتر بنانا ہوگا ۔ انھوں نے کہا کہ اکثر و بیشتر جہاں پر بھی جرائم یا کوئی واقعہ رونما ہوتا ہے تو اس سلسلے میں کوئی بھی اس کی فریاد داخل کرانے نہیں آتا اور نہ ہی کوئی گواہ سامنے آتا ہے جس کے باعث حکومت کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ہرکلنگ ٹارگٹ کلنگ نہیں ہوتی لیکن کراچی میں ہر واقعے کو ٹارگٹ کلنگ کا رنگ دے دیا جاتا ہے جو کہ سراسر غلط ہے ۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہم کو جرآت و بہادری کے ساتھ مل کر مقابلہ کرنا ہوگا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں