اسلام آباد میں نوجوان نے لڑکی کو گولی مار کر خودکشی کرلی

عمارہ اور آصف دونوں ہی میانالی سے تعلق رکھتے ہیں، پولیس


ویب ڈیسک December 31, 2015
طالبہ عمارہ کو قتل کرنے والے عاطف نے خود کو بھی گولی مارکر خود کشی کرلی ، فوٹو: فائل

سوشل سیکیورٹی اسپتال میں نوجوان نے میڈیکل کی طالبہ کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کرخود کشی کرلی ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے سوشل سیکیورٹی اسپتال میں نجی میڈیکل کالج کی طالبہ عمارہ عالم پرچہ دے کر باہر نکلی تو وہاں موجود ایک شخص نے پہلے اسے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا جس کے بعد خود کو بھی گولی مارلی۔ دونوں کو تشویش ناک حالت میں اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عمارہ کو مارنے کے بعد خودکشی کرنے والے نوجوان کی شناخت آصف خان کے نام سے ہوئی ہے جو ایک نجی این جی او میں ملازمت کرتا تھا ، دونوں مقتولین کا تعلق میانوالی سے ہے ۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |