شہباز کا سیلاب سے متاثرہ گھروں کی تعمیر کیلیے 3 ارب کا پیکیج

خادم پنجاب کارڈ ، 40 ہزار روپے کی مالی امداد 2 قسطوں میں جاری کی جائے گی


Numainda Express October 30, 2012
سانگلہ ہل ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونیوالے5 بچوں کے ورثا سے اظہارتعزیت ۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ڈیرہ غازی خان اور راجن پور اضلاع کے سیلاب سے متاثرہ گھروں کی تعمیر کے لیے3ارب روپے کے پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب زدگان کو خادم پنجاب کارڈ جاری کیا جائے گا۔

40 ہزار روپے کی مالی امداد2 اقساط میں جاری کی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ سیلاب زدگان کے ساتھ ہمارے تعلق کو کوئی نہیں توڑ سکتا۔ مالی امداد کی شفاف تقسیم یقینی بنائی جائے گی۔ شہباز شریف عید کے روز شالیمار ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والے5 بچوں کے ورثا سے تعزیت کے لیے سانگلہ ہل بھی گئے انھوں نے جاں بحق ہونے والے 3سگے بھائیوں کے والد محمد اکرم کو ٹی ایم اے سانگلہ ہل میں ملاز مت دینے کا اعلان کیا اور10 لاکھ روپے کی مالی امداد کے چیک دیے۔

وزیراعلیٰ نے ٹرین حادثے میں جاں بحق بچیوں کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کے دوران دو سال قبل بچیوں کے والد کے قتل کے ملزم گرفتار نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہارکیا اور تاخیر کے ذمے دار تمام پولیس افسران کو معطل کرنے کا حکم دیا۔ میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ میں وزیراعظم اور وزیر ریلوے سے مطالبہ کرتا ہوںکہ ملک بھر میں ریلوے کراسنگ پر مناسب پھاٹک لگائے جائیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔