سربراہ پاک فوج سے سعودی نائب وزیردفاع کی ملاقات دفاعی تعاون پرتبادلہ خیال

ملاقات میں علاقائی سلامتی،سیکیورٹی صورتحال اور دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تربیت پربات چیت ہوئی، آئی ایس پی آر

ملاقات میں علاقائی سلامتی،سیکیورٹی صورتحال اور دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تربیت پربات چیت ہوئی، فوٹو: آئی ایس پی آر

سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف سے سعودی نائب وزیردفاع نے ملاقات کی جس میں سیکیورٹی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ہیڈکوارٹر میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے سعودی نائب وزیردفاع محمد بن عبداللہ العیش نے ملاقات کی۔ اس موقع پرعلاقائی سلامتی، خطے کی سیکیورٹی صورتحال، دفاعی تعاون اور دیگر امورپرتبادلہ خیال کیا گیا جب کہ ملاقات میں دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تربیت اور دفاعی شعبے میں تعاون پر بات چیت کی گئی۔
Load Next Story