سرحد پار حملہ کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے ڈرون حملوں پر پاکستانی پالیسی کی حمایت کرتے ہیں چین

عالمی امن کیلیے تمام ممالک کو ایک دوسرے کی خود مختاری کا خیال رکھنا چاہیے، ماضی میںچینی حدودکی بھی خلاف ورزی کی گئی


پاکستان کو توانائی، موبائل فونز، آٹوموبائل، زراعت میں تعاون بڑھانے کی پیشکش کرتے ہیں، چائوچیانگ، قائمہ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات فوٹو: فائل

چین کی کمیٹی برائے امورخارجہ کے چیئرمین چاؤ چیانگ نے کہا ہے کہ پاکستان کی ڈرون حملوں کے حوالے سے پالیسی کی حمایت کرتے ہیں۔

عالمی امن کیلیے ضروری ہے تمام ممالک ایک دوسرے کی سلامتی اورخودمختاری کاخیال رکھیں۔ پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں صحافیوںسے گفتگوکرتے ہوئے انھوںنے کہاکہ کسی کی سرحد پار کرکے حملہ کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے، ماضی میںچینی حدودکی بھی خلاف ورزی کی گئی مگر اس واقعہ میںپائلٹ والاجہازاستعمال کیاگیا مگر پاکستان میں بغیرپائلٹ والے جہازاستعمال کیے جا رہے ہیں۔ چاؤچیانگ نے کہا نیوکلیئر توانائی کے حصول کیلیے قوانین کومزید سخت بنایا جائے، انھوںنے پاکستان کوسرمایہ کاری کیلیے محفوظ ملک قراردیاہے۔

قبل ازیںسینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امورکے وفدسے ملاقات کے بعد چیئرمین حاجی عدیل کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں چائو چیانگ نے کہاکہ چین کی حکومت پاکستان کوتوانائی ،موبائل فونز، آٹوموبائل اور زراعت کے شعبے میںتعاون بڑھانے کی پیش کش کرتی ہے ،انھوں نے کہاکہ چین کے پاس ہوا سے بجلی بنانیوالے جنریٹرہیںجنکی ٹیکنالوجی پاکستان کودی جا سکتی ہے،انھوںنے کہاکہ پاکستانی حکام نے جہادکے نام پر اسلام کو بدنام کرنیوالے عناصر کیخلاف کرنے اورچین کے حالات خراب کرنیوالوںکیخلاف مناسب اقدامات کیے ہیں۔

انھوں نے کہاکہ انھوںنے اسلام آبادمیںقائم پاک چائنہ فرینڈ شپ سنٹر کا افتتاح کیاجو کہ بہت زیادہ خوبصورت ہے ۔ادھرچینی وفد سے ملاقات میںمشاہدحسین نے چینی وفدکویقین دلایاکہ پاکستان چین کے تائیوان تبت اور سنکیانگ کے معاملات پرچینی موقف کی بھرپورحمایت کرتاہے کیونکہ متحد چین پاکستان کیلیے بہت ضروری ہے ہم صوبہ سنکیانگ میںاسلام کے نام پردہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں۔اس موقع پر مولانا عبدالغفور حیدری، ظفرعلی شاہ، فرحت اللہ بابر اورمدثر سحرکامران، پاکستان میںچینی سفیربھی موجودتھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں