حکومت نے ایئرپورٹ پر بھارتی وفد کی ضیافت کا بل پی آئی اے کے کھاتے میں ڈال دیا

سول ایوی ایشن نے پی آئی اے سے 2 لاکھ 10 ہزار کا بل وصول کرلیا۔


ویب ڈیسک December 31, 2015
سول ایوی ایشن نے پی آئی اے سے 2 لاکھ 10 ہزار کا بل وصول کرلیا۔ فوٹو: فائل

حکومت نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے وفد کے لیے ایئرپورٹ لاؤنچ پر دیئے گئے ضیافت کا 2 لاکھ 10 ہزار روپے کا بل پی آئی اے کے کھاتے میں ڈال دیا جسے ایوی ایشن نے قومی ایئرلائن سے وصول کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ہمراہ آنے والے مہمانوں کے لیے علامہ اقبال ایئرپورٹ کے لاؤنچ میں ضیافت کا اہتمام کیا گیا جس کا بل قومی ایئرلائن کے کھاتے میں ڈال دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی مہمانوں کو ایئرپورٹ پر ہائی ڈی دی گئی جس کا بل 2 لاکھ 10 ہزار روپے بنا تاہم اس بل کی سرکاری خزانے یا وزیراعظم کی جانب سے ادائیگی نہیں کی گئی اور بل قومی ایئرلائن کے کھاتے میں ڈال دیا گیا جسے سول ایوی ایشن نے پی آئی اے سے وصول کیا۔

واضح رہے 25 دسمبر کو بھارتی وزیراعظم نریندرمودی مختصر دورے پر لاہور آئے تو ان کے استقبال کے موقع پرگلدستے پیش کیے گئے جب کہ مہمانوں کے لیے ایئرپورٹ پر ہائی ٹی کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں