دبئی میں برج خلیفہ کے قریب 63 منزلہ ہوٹل میں آگ لگ گئی

آگ نے ہوٹل ’’دی ایڈریس ڈاؤن ٹاؤن‘‘ کی 20 منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا


ویب ڈیسک December 31, 2015
آگ نے ہوٹل ’’دی ایڈریس ڈاؤن ٹاؤن‘‘ کی 20 منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، فوٹو: رائٹرز

برج خلیفہ کے قریب ہوٹل میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہوٹل کی کئی منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

اماراتی میڈیا کے مطابق دبئی میں برج خلیفہ کے قریب 63 منزلہ ''دی ایڈریس ڈاؤن ٹاؤن'' ہوٹل میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کی 20 منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق آگ لگنے سے عمارت کے گرد دھوئیں کے بادل چھاگئے اور آتشزدگی سے عمارت کا ایک حصہ مکمل طور پر جل چکا ہے، ریسکیو حکام نے آگ پر قابو پانے کے لیے کوششیں شروع کردی ہیں۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہےکہ نئے سال کے استقبال کے لیے ہوٹل پر آتش بازی کا انتظام کیا جارہا تھا جس کے باعث عمارت میں آگ لگنے کے امکان کو خارج نہیں کیا جاسکتا ہے جب کہ ہوٹل میں سال نو کی مناسبت سے سیاحوں کی بڑی تعداد ٹھہری ہوئی تھی جنہیں عمارت سے نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں