ہانگ کانگ سکسزکے ایک اوور میں 48رنزدینے کے بعد عمران نذیر کی ٹیم میں واپسی

عمران نذیر کو اسی برس نومبر میں ہانگ کانگ سپرسکسز کیلیے سلیکٹرز نے منتخب کیا تھا۔

عمران نذیر کو اسی برس نومبر میں ہانگ کانگ سپرسکسز کیلیے سلیکٹرز نے منتخب کیا تھا۔ فوٹو/اے ایف پی

فروری 2010 میں آخری بار پاکستان کی نمائندگی کرنے والے عمران نذیر کو اسی برس نومبر میں ہانگ کانگ سپرسکسز کیلیے سلیکٹرز نے منتخب کیا تھا۔


وہ ایونٹ ان کے حیران کن ''کارنامے'' کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،آسٹریلیا فائنل تقریباً ہار چکا تھا،اسے8 بالز کے آخری اوور میں 46 رنز درکار تھے، ایسے میں پاکستانی کپتان شعیب ملک نے گیند عمران نذیر کو تھمائی جنھوں نے7 بالز پر ہی 48 رنز دے کر ٹیم کو جیتی بازی ہروا دی،انھوں نے 12 وائیڈز اور 6 نو بالز کیں، ایک تجربہ کار کھلاڑی کی جانب سے ایسی بولنگ پر ماہرین نے سخت حیرت ظاہر کی تھی،

بورڈ نے گوکہ کوئی باضابطہ انکوائری تو نہیں کرائی تاہم شکوک کی زد میں آنے کے سبب شعیب ملک کو بھی خاصے عرصے قومی ٹیم سے دور رہنا پڑا تھا،یاد رہے عمران نذیر باغی انڈین کرکٹ لیگ میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔
Load Next Story