بھارت کا سال نو پر پاکستان کو تحفہ گلوکار راحت فتح علی خان ڈی پورٹ

استاد راحت فتح علی خان سال نو کی تقریبات میں شرکت کے لئے بھارتی شہر حیدر آباد پہنچے تھے


ویب ڈیسک January 01, 2016
راحت فتح علی خان کے ویزے میں کچھ تکنینی خرابیاں ہیں، بھارتی حکام۔ فوٹو: فائل

بھارت کی مسلمانوں اور خصوصاً پاکستانیوں سے عداوت کوئی نئی بات نہیں ہے اور اسے ثابت کرنے کے لئے اکثر و بیشتر بھارتی حکام کی جانب سے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جاتے ہیں، اس بار بھارت نے نئے سال کے موقع پر نامور پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کو ڈی پورٹ کر کے ایک بار پھر اپنی پاکستان دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔

استاد راحت فتح علی خان سال نو کی تقریبات میں شرکت کے لئے بھارت کے شہر حیدر آباد کے ایئرپورٹ پہنچے تھے لیکن بھارتی حکام نے انھیں یہ کہہ کر داخلے کی اجازت نہیں دی کہ ان کے ویزے میں کچھ تکنیکی خرابیاں ہیں اس لئے بھارت میں داخلے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ جس کے بعد راحت فتح علی خان بھارت سے دبئی روانہ ہو گئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 2011 میں بھی بھارت نے پاکستانی گلوکار پر 15 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا تھا جب کہ گزشتہ روز ہی بھارت نے پاکستان چھوڑ کر کئی سالوں سے ممبئی میں سکونت اختیار کرنے والے گلوکار عدنان سمیع خان کو بھارتی شہریت سے نوازا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں