’’اب ہم کیلنڈر بدل رہے ہیں‘‘

نئے برس کا ہر ایک سورج<br /> خوشی کا لے کر پیام آئے<br /> سبھی کے چہرے دمک رہے ہوں<br /> ہر ایک دن گویا جگمگائے


سدرہ ایاز January 01, 2016
ہزار امیدیں، خواب تازہ ہماری آنکھوں میں پَل رہے ہیں خدا دعائیں قبول کرلے اب ہم کیلنڈر بدل رہے ہیں۔ فوٹو: رائٹرز

خدائے واحد، اے ربّ العزت
زمیں کے سینے میں گڑ رہی ہیں
نئے برس کی ہزار کرنیں
اتررہی ہے جو دھوپ ہم پر
یہ روشنی جو بکھر رہی ہے
تو ڈر رہے ہیں
کہ پچھلے سورج نے جو دکھایا
گئے دنوں میں جو ہم پہ بیتی
لمحوں نے ہم پہ جو قہر ڈھایا
ہمارے خوابوں کو ریزہ ریزہ،
کیا ہے جیسے
یہ سال اس سے بہت الگ ہو!
ہمارے آنگن میں کیا بچا ہے
بس اب لبوں پہ یہ التجا ہے
خدائے واحد، اے ربّ العزت
نئے برس کی،
ہر ایک ساعت
ہر ایک لمحہ
ہمارے دامن میں پھول بھر دے
دکھوں سے ہم کو نجات دے کر
خوشی کا موسم نصیب کردے
صبحیں ہماری رفیق ٹھہریں
تو شام بھی ہم پہ مہرباں ہو
ہمارے ہونٹوں کو
مسکرانے کا
حوصلہ دے
ہماری آنکھوں کو
جگمگاہٹ کا
سلسلہ دے
نئے برس کا ہر ایک سورج
خوشی کا لے کر پیام آئے
سبھی کے چہرے دمک رہے ہوں
ہر ایک دن گویا جگمگائے
جو زخم پچھلے ہیں ان کو بھر دے
یہ سال اک معجزہ سا کردے
کسی کی آنکھیں نہ روئیں اب کے
کوئی مسافر نہ لٹنے پائے
کہیں ہو ماتم، نہ کوئی گریہ
جو گھر سے نکلے وہ لوٹ آئے
فضا میں گونجیں خوشی کے نغمے
چمن میں بکھریں گلاب کے رنگ
ہوائیں مہکیں، پرند چہکیں
بہار رُت ہو ہمارے سنگ سنگ
ہزار امیدیں، خواب تازہ
ہماری آنکھوں میں پَل رہے ہیں
خدا دعائیں قبول کرلے
اب ہم کیلنڈر بدل رہے ہیں

نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر ، فیس بک اور ٹویٹر آئی ڈیز اوراپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ [email protected] پر ای میل کریں۔ بلاگ کے ساتھ تصاویر اورویڈیو لنکس۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں