نریندرمودی کا دورہ پاکستان لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

بھارتی وزیر اعظم مودی 120 مہمانوں سمیت غیر قانونی طریقے سے پاکستان پہنچے، درخواست گزار کا موقف


ویب ڈیسک January 01, 2016
بھارتی وفد کوکسی قسم کوئی تحریری اجازت نامہ بھی نہیں دیاگیا،درخواست گزار کا موقف:فوٹو:فائل

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ پاکستان کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہورہائیکورٹ میں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے دورہ پاکستان کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست گزار منیر احمد کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے نریندر مودی 120 افراد کے ہمراہ غیر قانونی طریقے سے پاکستان پہنچے۔ درخواست میں سول ایوی ایشن، امیگریشن حکام اور وزارت داخلہ کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارتی وفد کو کسی قسم کی تحریری اجازت کے بغیر ہی پاکستان آنے کی اجازت دی گئی۔

واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 120 افراد کے وفد کے ہمراہ 25 دسمبر 2015 کو کابل سے نئی دلی جاتے ہوئے مختصر دورے پر لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچے تھے جہاں وزیر اعظم نواز شریف نے ان کا شانداراستقبال کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں