مقبوضہ کشمیر میں آگ لگنے سے 10 مزدور جاں بحق

ضلع امبان کے علاقے دلواس میں کنسٹرکشن کمپنی کے ملازمین ایک کیمپ میں سو رہے تھے کہ شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی۔


ویب ڈیسک January 01, 2016
حادثے میں زخمی ہونے والوں کی حالت تشویشناک ہے، ڈاکٹرز۔ فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیر کے ضلع امبان میں آگ لگنے سے 10 مزدور جاں بحق جب کہ 4 شدید زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع امبان کے علاقے دلواس کے چندر کوٹ کیمپ میں کنسٹرکشن کمپنی کے کچھ ملازمین سو رہے تھے کہ شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 10 مزدور بری طرح جھلسنے کے باعث جاں بحق جب کہ 4 شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق چاروں کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس حکام کے مطابق حادثے کی ابتدائی وجہ شارٹ سرکٹ ہی بتائی جا رہی ہے تاہم واقعے مکمل تحقیقات کے بعد ہی صحیح وجوہات کا پتہ لگایا جا سکے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں