سندھ ہائیکورٹ میں وی آئی پی پروٹو کول کے خلاف درخواست دائر

وی آئی پی موومنٹ کے دوران بنیادی انسانی حقوق پامال ہورہے ہیں جسے روکا جائے، انصار برنی


ویب ڈیسک January 01, 2016
درخواست میں صدرپاکستان،وزیراعظم، وزیراعلیٰ اورگورنرسندھ کوفریق بنایا گیا ہے:فوٹو:فائل

ISLAMABAD: سندھ ہائیکورٹ میں وی آئی پی پروٹوکول کے خلاف درخواست دائر کرا دی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سماجی کارکن ورہنما انصاربرنی کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں وی آئی پی کلچرکے خلاف درخواست دائرکی گئی ہے جس میں صدرپاکستان، وزیراعظم، وزیراعلیٰ سندھ اور گورنرسند ھ کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزارنے موقف اختیارکیا ہے کہ عدالت وی آئی پی پروٹوکول کے خلاف نوٹس لے کیونکہ وی آئی پی موومنٹ کے دوران بنیادی انسانی حقوق پامال ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بلاول بھٹو زرداری سول اسپتال کے ٹراما سینٹر کا افتتاح کرنے پہنچے تو وی آئی پی پروٹوکول کی وجہ سے اسپتال میں مریضوں کا داخلہ بند کردیا گیا جس کے باعث 10 ماہ کی ننھی بسمہ اپنے والد کی گود میں ہی دم توڑ گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔