سی این جی کی قیمت میں حالیہ کمی کے باوجود ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی نہ ہو سکی

حکومت نے سرکاری کرایا نامہ جاری نہیں کیا، ٹرانسپورٹررز


ویب ڈیسک October 30, 2012
حکومت نے سرکاری کرایا نامہ جاری نہیں کیا، ٹرانسپورٹررز فوٹو : فائل

سی این جی کی قیمت میں کمی کے باوجود ملک بھر میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی نہ ہو سکی۔

پشاور سے راولپنڈی، کراچی، لاہور، مردان، چارسدہ، سوات سمیت مختلف شہروں کو جانےوالی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی نہیں کی گئی جبکہ اندرون شہر چلنے والی منی بسیں اورگاڑیاں بھی شہریوں سےپرانا کرایہ وصول کررہی ہیں۔

اس موقع پر خیبرپختونخوا کے ٹرانسپورٹررز کا کہنا تھا کہ حکومت نے سرکاری کرایا نامہ جاری نہیں کیا جس کی وجہ سے پرانا کرایہ وصول کیا جا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں