بلدیاتی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر فہمیدہ اور حسنین مرزا کو نوٹسز جاری

الیکشن کمیشن نے فہمیدہ مرزا اور حسنین مرزا سے 7 روز کے اندر جواب طلب کر لیا ہے۔


ویب ڈیسک January 01, 2016
پیپلز پارٹی نے فہمیدہ اور حسنین مرزا کیخلاف بلدیاتی انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی شکایت درج کرائی تھی۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے بدین میں بلدیاتی انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رکن قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا اور ان کے بیٹے حسنین مرزا کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کی شکایت پر بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے دوران بدین میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا اور سندھ اسمبلی کے رکن حسنین مرزا کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے فہمیدہ مرزا اور حسنین مرزا سے 7 روز کے اندر جواب طلب کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی نے فہمیدہ مرزا، حسنین مرزا اور دیگر افراد کے خلاف بدین میں بلدیاتی انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی تحریری شکایت درج کرائی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔