بلدیاتی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر فہمیدہ اور حسنین مرزا کو نوٹسز جاری
الیکشن کمیشن نے فہمیدہ مرزا اور حسنین مرزا سے 7 روز کے اندر جواب طلب کر لیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے بدین میں بلدیاتی انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رکن قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا اور ان کے بیٹے حسنین مرزا کو نوٹس جاری کردیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کی شکایت پر بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے دوران بدین میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا اور سندھ اسمبلی کے رکن حسنین مرزا کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے فہمیدہ مرزا اور حسنین مرزا سے 7 روز کے اندر جواب طلب کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی نے فہمیدہ مرزا، حسنین مرزا اور دیگر افراد کے خلاف بدین میں بلدیاتی انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی تحریری شکایت درج کرائی تھی۔