صدرتی انتخابات کی کوئی پروا نہیں سینڈی طوفان کی وجہ سے فکر مند ہوں اوباما

عوام کو آگاہ کرنا چاہتا ہوں کہ یہ ایک بڑا اور خطرناک طوفان ہے ، لوگوں کو چاہئیے کہ وہ مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کریں


ویب ڈیسک October 30, 2012
عوام کو آگاہ کرنا چاہتا ہوں کہ یہ ایک بڑا اور خطرناک طوفان ہے ، لوگوں کو چاہئیے کہ وہ مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کریں ، اوباما ، فوٹو: اے ایف پی

امریکی صدر اوباما نے کہا ہے کہ " اس وقت مجھے صدرتی انتخابات کی کوئی پروا نہیں ہے میں سینڈی طوفان کی وجہ سے فکر مند ہوں"

صدر اوباما نے پریس کانفرنس کرتےہوئےکہا کہ مجھےسینڈی طوفان کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور میں عوام کو آگاہ کرنا چاہتا ہوں کہ یہ ایک بڑا اور خطرناک طوفان ہے لوگوں کو چاہئیے کہ وہ مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔

اوباما کا کہنا تھا کہ اگر نقل مکانی کا کہا جائے تو اس میں دیر نہیں کرنی چاہیے، انہوں نے مزید کہا اس طوفان سے لاکھوں لوگوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے اور میں اس طوفان سے نمٹنے کے لئے پر امید ہوں ۔

اس موقع پر پاکستانی سفارتخانے نے بھی پاکستانیوں کے لئے ہدایات جاری کرکے اقدامات سے متعلق آگاہ کردیا ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم پاکستانی کمیونٹی اور امریکی حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں تاہم پاکستانی سفارتخانہ سینڈی طوفان کی وجہ سے بند رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں