نادرا کی خاتون افسرکا کارنامہ بیک وقت اپنے اور شوہرکے 3 3 شناختی کارڈ جاری کرالیے

تینوں کارڈ 3 سال قبل کا رڈ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے وقت بنائے گئے


ویب ڈیسک January 01, 2016
ثمینہ پٹھان اس وقت بھی سکھر برانچ میں ڈپٹی ڈائریکٹر کےعہدے پر تعینات ہیں۔ فوٹو: فائل

نادرا کی خاتون افسر کی جانب سے بیک وقت اپنے اور شوہر کے 3، 3 شناختی کارڈ جب کہ اپنے بچے کے 2 (ب) فارم جاری کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نادرا کی خاتون آفیسر ثمینہ پٹھان نے بیک وقت اپنے اور شوہر کے تین، تین شناختی کارڈ جب کہ اپنے بیٹے کے 2 (ب) فارم جاری کرائے ہوئے ہیں۔ تینوں کارڈ 3 سال قبل بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے وقت بنائے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 ماہ قبل نادرا حکام کی جانب سے ثمینہ پٹھان کو برطرف کر کے ان کے خلاف انکوائری کے احکامات بھی جاری ہو چکے ہیں لیکن اس کے باوجود ثمینہ اب بھی سکھر برانچ میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات ہیں۔ اس کے علاوہ ثمینہ پٹھان نادرا لاڑکانہ برانچ کی انچارج بھی رہ چکی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ثمینہ پٹھان کو ادارے کے اعلیٰ افسران کی پشت پناہی حاصل ہے جس کی وجہ سے خاتون افسر کے خلاف نہ تو کوئی کارروائی ہو سکی ہے اور نہ ہی انھیں برطرف کیا جا سکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔