پشاور اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.6 ریکارڈ کی گئی، کوہ پیما مرکز


ویب ڈیسک January 01, 2016
زلزلے کی زمین میں گہرائی 178 کلو میٹر جب کہ اس کا مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ فوٹو: فائل

صوبائی دارالحکومت اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق زلزلہ کوہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ پشاور اور گردو نواح میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.6 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی زمین میں گہرائی 178 کلو میٹر جب کہ اس کا مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

زلزلے کے بعد خوف و ہراس کے باعث لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔