قومی ٹیم میں واپسی پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں محمد عامر

اللہ نے مجھے ایک اور موقع دیا ہے جس پر تمام دوستوں کی حمایت کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، محمد عامر


ویب ڈیسک January 01, 2016
اللہ نے مجھے ایک اور موقع دیا ہے جس پر تمام دوستوں کی حمایت کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، محمد عامر ۔ فوٹو:فائل

لیفٹ آرم فاسٹ بولر محمد عامر نے قومی ٹیم میں شامل کیے جانے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے مجھے ایک اور موقع دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں محمد عامر نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی ٹیم کا حصہ بننے پر اللہ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ اللہ نے مجھے ایک اور موقع دیا ہے جس پر تمام دوستوں کی حمایت کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

واضح رہے اسپاٹ فکسنگ کی سزا پوری کرنے کے بعد محمد عامر کو 5 سال بعد دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔