’ٹیرارزم انشورنس‘ کیلیے انشورنس پول قائم کیا جائیگا محمد علی

ریٹنگ میں کمی سے پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری متاثر ہوگی، چیئرمین ایس ای سی پی

ریٹنگ میں کمی سے پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری متاثر ہوگی، چیئرمین ایس ای سی پی

سیکیورٹیز اینڈایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے متاثرین دہشت گردی کی 'ٹیرارزم انشورنس' کیلیے تمام انشورنس کمپنیوں کے تعاون سے انشورنس پول قائم کرے کا فیصلہ کیا ہے، بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی کی طرف سے پاکستان کی ریٹنگ کم کرنے سے پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری متاثر ہوگی۔


ایس ای سی پی کے چیئرمین محمد علی نے منگل کو میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ انشورنس پول کیلیے انشورنس کمپنیوں کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں تاہم ابھی انشورنس پول کے حجم کا تعین نہیں کیاجاسکا، ٹیررازم انشورنس کے حوالے سے تمام معاملات کا جائزہ لیا جارہا ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک ٹیرارزم انشورنس کے حوالے سے تعاون کر رہا ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ ایف بی آر اسٹاک ایکسچیجز کے حوالے سے 2ہفتوں میں کیپٹل گین ٹیکس رولز جاری کردے گا، رولز کو حتمی شکل دیدی گئی ہے اورلا ڈویژن نے اسکی توثیق بھی کردی ہے، رولز کے اجرا کے بعد اسٹاک ایکسچینجزسے این سی سی پی ایل کے ذریعے کیپٹل گین ٹیکس کی وصولی ہوگی،۔

چیئرمین ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ پاکستانی اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کرنے والے غیر ملکی سرمایہ کار ادارے کیپٹل گین ٹیکس سے مستثنٰی نہیں ہونگے تاہم وہ این سی سی پی ایل کے ذریعے نہیں بلکہ متعلقہ بینک کے ذریعے ٹیکس جمع کرائیں گے۔ ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ ستمبر سے اسٹاک ایکس چینجز کی ڈی میوچلائزیشن پر عملدرآمد شروع ہوجائے گا،ایس ای سی پی کیپٹل مارکیٹ کے فروغ کیلیے انویسٹرز ایجوکیشن پروگرام شروع کررہا ہے، موبائل فون کے ذریعے اسٹاک ٹریڈنگ پر بھی کام ہورہا ہے۔
Load Next Story