پیشہ وارانہ حسد کی شکاردپیکا اورکنگنا اب ایک ساتھ فلم میں جلوہ گرہوں گی

دپیکا پڈوکون فلم میں سنجے دت کی پہلی بیوی رچا شرما اورکنگنا رناوت موجودہ بیوی منائتا دت کا کردارنبھائیں گی۔


ویب ڈیسک January 01, 2016
دپیکا پڈوکون اور کنگنا رناوت فلم میں سنجے دت کی بیویوں کا کردار ادا کریں گی، فوٹو:فائل

بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور کنگنا رناوت کے درمیان پیشہ وارانہ حسد کے باعث سرد جنگ ہمیشہ سے ہی جاری رہی ہے لیکن اب وہ دونوں اسکرین پر ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔

بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون اور اپنے کردار میں ڈھل جانے کے حوالے سے شہرت رکھنے والی اداکارہ کنگنا رناوت سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں چاکلیٹی ہیرو رنبیرکپورکے ساتھ فلم میں جلوہ گرہوں گی۔ فلمساز راج کمار ہیرانی نے دپیکا پڈوکون اور کنگنا رناوت کو سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں دونوں کو سنجے دت کی بیویوں کا کردارادا کرنے کی پیشکش کی ہے جس پر دونوں اداکاراؤں نے مثبت جواب دیا ہے جب کہ فلم میں سنجو بابا کا کرداراداکاررنبیرکپور نبھائیں گے۔

بالی ووڈ فلم نگری پرراج کرنے والے سنجے بابا کی زندگی پر بننے والی فلم میں رنبیر کپور کے ساتھ دپیکا پڈوکون اور کنگنا رناوت بیویوں کا کردار نبھائیں گی لیکن دونوں اداکارائیں شروع سے ہی پیشہ وارانہ حسد کا شکار رہی ہیں جس کی وجہ سے دونوں اداکاراؤں کے تعلقات کبھی بھی خوشگوار نہیں رہے۔ دپیکا اور کنگنا کو ملنے والی فلموں میں ہمیشہ ہی ہدایت کاروں نے ان دونوں اداکاروں میں سے ہی کسی کا انتخاب کیا لیکن اب یہ پہلی مرتبہ ہونے جارہا ہے کہ دونوں اداکارائیں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔

بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون فلم میں سنجے دت کی پہلی بیوی رچا شرما اور کنگنا رناوت موجودہ بیوی منائتا دت کا کردار نبھائیں گی جب کہ فلم میں دونوں اداکاراؤں کی کاسٹ کا حتمی اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ فلمسازراج کمار ہیرانی نے گزشتہ سال سنجے دت کی زندگی پرفلم بنانے کا اعلان کیا تھا اور اب اس سلسلے میں انہوں نے باقاعدہ اپنے کام کا آغازکردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔