داعش میں شمولیت کیلئے نوجوانوں کو شام بھیجنے والا دہشتگرد گرفتار سی ٹی ڈی

دہشتگردکالعدم تنظیم کیلئےفنڈزجمع کرنےکےعلاوہ کوئٹہ اورکراچی سے نوجوانوں کا برین واش کرکےانہیں شام بھجواتا تھا،سی ٹی ڈی


ویب ڈیسک January 01, 2016
گرفتار دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم جنداللہ حاجی گروپ ہے ہے، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ فوٹو:فائل

لاہور: کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابق عراق اور شام میں سرگرم جنگجو تنظیم داعش میں شمولیت کے لئے نوجوان لڑکوں کو ترغیب دینے والے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے اورنگی ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے داعش میں شمولیت کے لئے نوجوان لڑکوں کو تربیت دینے اور ان کا برین واش کرکے شام بھجوانے والے دہشت گرد کو گرفتارکرلیا جب کہ سی ٹی ڈی نے انسداد دہشت گردی عدالت سے ملزم کا 30 روزہ ریمانڈ بھی حاصل کرلیا۔

نوجوانوں کو داعش میں شمولیت کی ترغیب دینے والے دہشت گرد کی شناخت عبدالعزیز کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق کالعدم جنداللہ حاجی گروپ سے بتایا جاتا ہے جب کہ دہشت گرد پر الزام ہے کہ وہ کالعدم تنظیم کے لئے فنڈز جمع کرنے کے علاوہ کوئٹہ اور کراچی سے نوجوانوں کا برین واش کرنے سمیت انہیں شام بھجوایا کرتا تھا اور دہشت گرد دونوں شہروں میں اپنے ساتھیوں سے بھی رابطے میں تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزفیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے سپرنٹنڈنٹ مہرجاوید نے حساس اداروں کواپنا بیان قلمبند کراتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ ان کی اہلیہ فرحانہ 5 بچوں اور دیگر افراد کو لے کر شام کے لئے روانہ ہوچکی ہے جب کہ فرحانہ گزشتہ کئی ماہ سے لوگوں کو داعش میں شمولیت کی ترغیب دے رہی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں