اسرائیلی وزیراعظم کی اہلیہ کو قومی خزانے میں خرد برد کرنے کے الزام پر تحقیقات کا سامنا

سارہ نتن یاہوپرالزام ہے کہ انہوں نے اپنے ذاتی گھرکے اخراجات کے لئے ملکی خزانے سے بھاری رقم حاصل کی۔


ویب ڈیسک January 01, 2016
سارہ نیتن یاہوپرالزام ہے کہ انہوں نے اپنے ذاتی گھرکے اخراجات کے لئے ملکی خزانے سے بھاری رقم حاصل کی۔ فوٹو:فائل

SUKKUR: اسرائیل کے اینٹی کرپشن یونٹ نے خاتون اول سے ملکی خزانے سے رقم ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کرنے پر تحقیقات شروع کردی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نتن یاہو کی اہلیہ سارہ نتن یاہوتل ابیب میں پولیس اسٹیشن میں پیش ہوئیں جہاں اینٹی کرپشن یونٹ نے ملکی خزانے سے رقم کا بڑا حصہ ذاتی مقاصد کے لئے استعمال میں لانے کی تحقیقات کی جب کہ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنا اثرو رسوخ استعمال کرتے ہوئے ساحلی شہر سیزارے میں ذاتی رہائش گاہ کے لئے فرنیچر اور دیگر اخراجات کی مد میں قومی خزانے سے رقم حاصل کی۔ اسرائیلی خاتون اول پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے اپنے والد کے علاج کے لئے رقم قومی خزانے سے حاصل کی۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نتن یاہو کا کہنا ہے کہ مخالفین ان سے بدلہ لینے کے لئے خاتون اول کو نشانہ بنارہے ہیں جب کہ وہ میڈیا کی بھی زد میں ہیں جو مسلسل ان کے خلاف غیرضروری چیزیں منظرعام پر لارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔