ویمنز ایشیا ٹی 20 ٹورنامنٹ پاکستان بنگلہ دیش کو ہراکر فائنل میں پہنچ گیا
پاکستان نے مطلوبہ ہدف 17.4 اووز میں حاصل کرلیا
ویمنز ایشیا ٹی 20 ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان بنگلہ دیش کو ہراکر فائنل میں پہنچ گیا۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی، بنگلہ دیش کی ٹیم نے مقررہ 20 اووز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنائے، پاکستان نے مطلوبہ ہدف 17.4 اووز میں حاصل کرلیا، پاکستان کی جانب سے بسمہ معروف نے 45 گیندوں پر 27 رنزبنائے۔
پاکستان کی بسمہ معروف اور ندا ڈار نے 2،2 جبکہ کپتان ثناء میر اور سعدیہ یوسف نے ایک ، ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا، بنگلہ دیش کی فرزانہ حق 28 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔
اس سے قبل بھارت اورسری لنکا کے درمیان کھیلا جانے والا پہلا سیمی فائنل بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا تاہم بھارت نے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
ویمنز ایشیا ٹی 20 ٹورنامنٹ کا فائنل آج پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔