کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنزکل بند رہیں گے

گیس کمپنی کے مطابق بدھ کی صبح 9 بجے سے بند ہونےوالے سی این جی اسٹیشنز جمعرات کی صبح 9 بجے کھولے جائیں گے

سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق بدھ کی صبح 9 بجے سے بند ہونےوالے سی این جی اسٹیشنز جمعرات کی صبح 9 بجے کھولے جائیں گے . فوٹو: فائل

سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ کی صبح 9 بجے سے 24 گھنٹے کے لیے بند رہیں گے۔


سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق بدھ کی صبح 9 بجے سے بند ہونےوالے سی این جی اسٹیشنز جمعرات کی صبح 9 بجے کھولے جائیں گے جبکہ گذشتہ ہفتے عیدالاضحیٰ کی وجہ سے سی این جی اسٹیشنز بند نہیں کئے گئے تھے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے شیڈول سے ہٹ کر سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کی وجوہات نہیں بتائیں تایم امکان ہے کہ سندھ کے شہری ہفتے سے اتوار تک بھی مزید 24 گھنٹوں کے لیے سی این جی سی محروم رہیں گے.
Load Next Story