پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بسوں کے کرایوں میں 30 فیصد تک کمی کردی گئی

انٹر سٹی سی این جی بسوں کے کرایوں میں 30 فیصد جبکہ انٹراسٹی بسوں کے کرایوں میں 25 سے 28 فیصد کمی کا اعلان کردیا گیا ہے


ویب ڈیسک October 30, 2012
انٹر سٹی سی این جی بسوں کے کرایوں میں 30 فیصد جبکہ انٹراسٹی بسوں کے کرایوں میں 25 سے 28 فیصد کمی کی گئی. فوٹو: فائل

سی این جی کی قیمتوں میں کمی کے بعد پنجاب اورخیبرپختونخوا میں بسوں کے کرایوں میں کمی کردی گئی۔

لاہور میں حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کے بعد بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب حکومت کے نمائندے زعیم قادری کا کہنا تھا کہ سی این جی کی قیمت میں کمی کے بعد اندرون شہر(انٹرسٹی) اوردوسرے شہروں کو جانے والی (انٹراسٹی) سی این جی بسوں کے کرایوں میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کا نوٹی فکیشن آج جاری کردیا جائےگا۔

سیکریٹری ٹرانسپورٹ پنجاب نے اس موقع پر کہا کہ ایک ہفتے کے لئے سی این جی اورڈیزل پر چلنے والی بسوں کے کرایوں میں کمی کی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق انٹر سٹی سی این جی بسوں کے کرایوں میں 30 فیصد جبکہ انٹراسٹی بسوں کے کرایوں میں 25 سے 28 فیصد کمی کی گئی ۔

دوسری جانب سی این جی کی قیمت میں کمی کے بعد پشاور میں بھی ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |