درآمدی ایل پی جی کی فی ٹن قیمت 9910 روپے کم ہوگئی

مقامی پروڈیوسرزعالمی منڈی کے تناسب سے قیمتیں کم نہیں کررہے،عبدالہادی خان


APP January 02, 2016
مقامی پروڈیوسرزعالمی منڈی کے تناسب سے قیمتیں کم نہیں کررہے،عبدالہادی خان فوٹو: فائل

مائع پٹرولیم گیس کی عالمی قیمت (سعودی آرامکو کنٹریکٹ پرائس) جنوری2016 کے لیے 94 ڈالر کی کمی سے376.50 ڈالر فی ٹن ہوگئی ہے جس کے سبب پاکستان میں درآمدی ایل پی جی کی فی ٹن قیمت 9910 روپے کم ہوگئی ہے۔

اس کمی کے نتیجے میں درآمدی ایل پی جی کے فی 11.8 کلوگرام سلنڈر کی قیمت 117 روپے اور فی 45.4 کلو گرام سلنڈر کی قیمت450 روپے کم ہوگئی ہے۔آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے سینٹرل چیئرمین اور ایف پی سی سی آئی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ایل پی جی کے چیئرمین عبدالہادی خان نے کہا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے لیکن سعودی آرامکو کنٹریکٹ پرائس کے تناسب سے مقامی پروڈیوسرزایل پی جی کی قیمت میں کمی سے گریز کر رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں