’’ہومن جہاں‘‘ریلیز رواں برس مزید 3 فلموں کی نمائش ہوگی

فلم ’’وزیر‘‘ کے پاکستان میں نمائش کے حقوق آئی ایم جی سی ڈسٹری بیوشن ادارے نے حاصل کرلیے ہیں۔


Cultural Reporter January 02, 2016
فلم ’’وزیر‘‘ کے پاکستان میں نمائش کے حقوق آئی ایم جی سی ڈسٹری بیوشن ادارے نے حاصل کرلیے ہیں۔ فوٹو : فائل

سال 2016ء میں چار پاکستانی فلمیں سینماؤں کی زینت بننے کے لیے تیار ہیں جن میں ''ہومن جہاں'' گذشتہ روز ریلیز ہوگئی جبکہ پندرہ جنوری کو اداکار وہدایتکار جمال شاہ کی '' ریوینج آف دی ورتھ لیس'' ،21 جنوری کو فاروق مینگل کی ''ہجرت'' اور8 اپریل کو عاشر عظیم کی ''مالک'' نمائش ہوگی ۔

ماہ رواں میں بولی وڈ کی دس کے قریب فلمیں ریلیز ہورہی ہیں جن میں ''وزیر'' آٹھ جنوری ، '' گھائل ونس اگین'' 15جنوری، ''کیا کول ہیں ہم '' اور ''ائیر لفٹ '' 22جنوری کو پیش کی جائیں گئیں ۔ ان میں سے ''کیا کول ہیں ہم '' کے علاوہ باقی تینوں فلمیں بھارت کیساتھ پاکستان میں نمائش ہوں گی۔فلم ''وزیر'' کے پاکستان میں نمائش کے حقوق آئی ایم جی سی ڈسٹری بیوشن ادارے نے حاصل کرلیے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔