بھارتی حکومت نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو دورے کی اجازت دیدیبھارتی میڈیا

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم دسمبر کے آخرمیں بھارت کے دورے پرآئے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم دسمبر کے آخرمیں بھارت کے دورے پرآئے گی۔ فوٹو: فائل

بھارت کی حکومت نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو دورہ بھارت کی باضابطہ طورپراجازت دے دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم دسمبر کے آخرمیں بھارت کے دورے پرآئے گی۔ دونوں ممالک کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 25 دسمبرکوبنگلورمیں کھیلا جائے گا۔ چنائے، بنگلور، احمد آباد اورکولکتہ میں بھی میچز کھیلے جائیں گے۔


دوسری جانب سری لنکا کی ٹیم بھی صدر مہندرا راجہ پکسے کی اجازت ملنے کے بعد پاکستان کا دورہ کرنے پر آمادہ ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے دوران ورلڈ الیون کی ٹیم نے بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا اور کراچی کے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں 20 اور 21 اکتوبر کو پاکستان اسٹارز الیون سے دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے تھے ۔
Load Next Story