ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی 206روپے سستی اور کراچی کے لیے مہنگی

نیپرانے فیسکوکے ٹیرف میں کمی کی منظوری آئندہ5 سال کیلیے دی ہے۔


نیپرانے فیسکوکے ٹیرف میں کمی کی منظوری آئندہ5 سال کیلیے دی ہے۔ فوٹو: فائل

نیپرا نے نومبرکے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں کراچی کے سوا ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی2 روپے 6پیسے فی یونٹ سستی کردی۔

قیمتوں میں کمی کااطلاق جنوری2016ء کے بلوں میں کیاجائیگا تاہم اس کمی کااطلاق300 یونٹ سے کم استعمال کرنیوالے گھریلوصارفین پرنہیں ہوگا۔ اکتوبرکے فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت کراچی کے صارفین کیلیے فی یونٹ بجلی56 پیسے مہنگی کردی گئی ہے، اس ضمن میں نیپرا نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاہے۔

دریں اثنا نیپرانے فیصل آبادالیکٹرک سپلائی کمپنی کے ٹیرف میں ایک تادوروپے فی یونٹ اضافے کی درخواست مستردکرتے ہوئے بجلی51 پیسے تا2 روپے80 پیسے فی یونٹ سستی کرنیکی منظوری دیدی۔ نیپرانے فیسکوکے ٹیرف میں کمی کی منظوری آئندہ5 سال کیلیے دی ہے۔

گھریلوصارفین کے ٹیرف میں51 پیسے تا2 روپے80 پیسے فی یونٹ، کمرشل 1.50، صنعتی ٹیرف میں2.70 اورزرعی صارفین کیلئے2روپے70پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی گئی۔ نیپرانے فیصلے کی کاپی نوٹیفکیشن کے اجراکیلیے وزارت پانی وبجلی کو ارسال کردی۔ سرکاری اداروں، اسپتال، تعلیمی اداروں کیلئے نیا سیلب متعارف کرایاگیا جس کے تحت آف پیک ریٹ کا ریلیف سرکاری اداروں، اسپتال، مساجد، فلاحی تنظیموںکونہیں ملے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔