یمن سے میزائل حملہ میں 3سعودی شہری جاں بحق11زخمی

عدن میں القاعدہ جنگجوئوں اوریمنی حکومت کی حامی ملیشیاکے مابین ہونے والی ایک جھڑپ میں 6 افراد ہلاک ہوگئے


AFP January 02, 2016
حکومتی فورسز نے سعودی عرب سے متصل گورنری حجہ کے سرحدی شہر حرض پر بھی کنٹرول حاصل کر لیا ہے، عرب ٹی وی۔ فوٹو: فائل

سعودی عرب کے سرحدی علاقے جازان پرجمعرات کویمن کی طرف سے داغے گئے میزائل حملے میں3 سعودی شہری جاں بحق ہو گئے جن میں2 بچے بھی شامل ہیں جبکہ 11افراد زخمی ہو گئے۔

سعودی عرب کی سول ڈیفنس کے ترجمان میجر یحییٰ القہطانی نے اپنے ایک بیان میں بتایاکہ جمعرات کے دن یمن کی طرف سے داغے گئے متعددمیزائل جازان کے شہری علاقے میں آ گرے، زخمی ہونے والے11افراد میں9 بچے بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب ساحلی شہر عدن میں القاعدہ جنگجوئوں اوریمنی حکومت کی حامی ملیشیاکے مابین ہونے والی ایک جھڑپ میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ یمنی سیکیورٹی حکام کے مطابق مشتبہ القاعدہ جنگجواسلحہ سے لیس گاڑی پر شہرعدن کی طرف آ رہے تھے جب ایک چیک پوسٹ پرانھیں روکا گیا توجھڑپ ہوگئی اوردونوں طرف سے گولیاں چل گئیں، فائرنگ میں دونوں اطراف سے 3،3افراد مارے گئے۔

دارالحکومت صنعا کے قریب سعودی اتحادی طیاروں کی بمباری سے جبل النھدین اور باغیوں کے زیرتسلط صدارتی ہیڈکواٹرزمیں اسلحہ اورگولہ بارود کا بھاری ذخیرہ تباہ ہوگیا۔ عرب ٹی وی کے مطابق حکومتی فورسز نے سعودی عرب سے متصل گورنری حجہ کے سرحدی شہر حرض پر بھی کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں