کابل میں طالبان کے فرانسیسی ریسٹورنٹ پر حملے سے 2افراد ہلاک 15زخمی

خودکش بمبارنے بارودسے بھری کار ریستوران کی عمارت سے ٹکرادی


News Agencies/AFP January 02, 2016
خودکش بمبارنے بارودسے بھری کار ریستوران کی عمارت سے ٹکرادی، فوٹو : فائل

افغان دارالحکومت کابل میں طالبان خودکش بمبارنے فرانسیسی ریستوران پرحملہ کردیاجس میں2 افرادہلاک اور15زخمی ہوگئے جبکہ فورسزکی بمباری سے داعش کے14 شدت پسند مارے گئے، جھڑپ میں3 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

طالبان خودکش بمبار نے کابل میں ایک فرانسیسی ریستوران پر حملہ کردیا جس میں 2 افراد ہلاک اور15 زخمی ہوگئے۔ کابل پولیس کے مطابق مرنے والے دونوںافرادافغان شہری ہیں۔ طالبان ترجمان نے ذمے داری قبول کرتے ہوئے کہاکہ حملے میں کئی غیرملکی شہری مارے یا زخمی ہوئے ہیں۔ خودکش بمباری کار پر سوار تھا، دھماکے کے بعدعمارت میں آگ لگ گئی، سیکیورٹی فورسزنے حملے کے بعدعلاقے کوگھیرے میں لے لیا۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی نے بتایا کہ دھماکا کابل کے علاقے قلعہ فتح اللہ میں ہوا ہے۔ دریں اثنا افغان فوج کی بمباری کے نتیجے میں داعش کے14 شدت پسند ہلاک ہوگئے جبکہ جھڑپ کے دوران 3 پولیس اہلکار بھی مارے گئے۔ افغان وزارت دفاع کے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ مشرقی صوبہ ننگر ہارکے علاقے آچین میںافغان فضائیہ نے شدت پسند تنظیم داعش کے ٹھکانوںپربمباری کی جس میں14 شدت پسند ہلاک اور12زخمی ہوگئے، کارروائیوں میں داعش کے زیراستعمال اسلحہ و گولہ بارود بھی تباہ کردیاگیا۔

ننگرہار کے مختلف علاقوں میں داعش کے خلاف کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ صوبے زابل میں ایک کارروائی کے دوران دہشت گرد گروپوں کی طرف سے یرغمال بنائے جانیوالے 10 شہریوں کو رہا کرالیاگیاہے۔ علاوہ ازیں صوبے ارزگان میں ایک جھڑپ کے دوران3 پولیس اہلکارہلاک ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں