نئے بلدیاتی نظام پراے این پی کے تحفظات جلد دورکردیئے جائیں گے شرجیل میمن

وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ پیر صاحب پگارا کی سندھ کے عوام بہت عزت کرتے ہیں


ویب ڈیسک October 30, 2012
شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت اوراس کی اتحادی جماعتیں شہراورملک کے خلاف کی جانے والی تمام سازشوں کو مل کر ناکام بنادیں گی۔ فوٹو: فائل

وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ نئے بلدیاتی نظام پر اے این پی کے تحفطات جلد دورکردیئے جائیں گے۔


کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کی کوشش ہے کہ شہر کے حالات بہتر ہوں اوراس سلسلے میں پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور اے این پی کوششیں کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اوراس کی اتحادی جماعتیں شہراورملک کے خلاف کی جانے والی تمام سازشوں کو مل کر ناکام بنادیں گی۔


وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ پیر صاحب پگارا کی سندھ کے عوام بہت عزت کرتے ہیں اور ان کی شخصیت ہم سب کے لئے قابل احترام ہے لہٰذا ان سے ملاقات کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |