نائب سیکریٹری داخلہ پنجاب کارحادثے میں جاں بحق ہوگئے

حادثے کے نتیجے میں عبدالحسیب موقع پرہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کے بیوی اور بچے زخمی ہیں


ویب ڈیسک October 30, 2012
خانیوال کے قریب سڑک پارکرنے والے شخص کو بچاتےہوئے کار بے قابوہوگئی اور بجلی کے پول سے ٹکرا گئی۔ فوٹو: فائل

نائب سیکریٹری داخلہ پنجاب خانیوال کےقریب کارحادثےمیں جاں بحق جبکہ ان کی بیوی اور 3 بیٹے شدید زخمی ہوگئے۔


نائب سیکریٹری داخلہ پنجاب عبدالحسیب اپنے اہل خانہ کے ہمراہ عید گزارکر ملتان سے لاہور جارہے تھےکہ خانیوال کے قریب سڑک پارکرنے والے شخص کو بچاتےہوئے ان کی کار بے قابوہوگئی اور بجلی کے پول سے ٹکرا گئی۔


حادثے کے نتیجے میں عبدالحسیب موقع پرہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کی بیوی نجمہ، بیٹے یاسر، طلال اور سوار شدید زخمی ہوگئےجنہیں پہلے ڈی ایچ کیو اسپتال خانیوال لےجایاگیا اور بعد ميں نشتراسپتال ملتان منتقل کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں