
جس سے انڈیکس کی14400 کی حد بحال ہو گئی، 45 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں مزید 14 ارب27 کروڑ98 لاکھ3 ہزار982 روپے کا اضافہ ہو گیا۔ ماہرین اسٹاک و تاجران کا کہنا ہے کہ اینگروفوڈ کے اچھے مالیاتی نتائج کی وجہ سے اس کے حصص میں پرافٹ سیلنگ رہی جبکہ بینکنگ، آئل اور سیمنٹ اسٹاکس بلحاظ سرمایہ کاری سرفہرست رہے جس سے مارکیٹ کا گراف بلندی کی جانب گامزن رہا،
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 60.70 پوائنٹس اضافے سے 14445.28، کے ایس ای 30 انڈیکس89.34 پوائنٹس بڑھ کر 12534.58 اور کے ایم آئی30 انڈیکس 146.20 پوائنٹس اضافے سے24918.45 ہو گیا، کاروباری حجم پیر کی نسبت42.62 فیصد زائد رہا،10 کروڑ53 لاکھ43 ہزار 462 حصص کے سودے ہوئے، کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ 371 کمپنیوںتک محدود رہا،
166 کے بھائو میں اضافہ، 106 کے داموں میں کمی اور99 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔