ڈاکٹرعاصم کیس رؤف صدیقی کی عبوری ضمانت میں 15 جنوری تک توسیع

شرانگیز تقاریر کے الزام میں ایم کیو ایم قائد الطاف حسین سمیت سمیت 20 سےزائد رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔


ویب ڈیسک January 02, 2016
عدالت نے وسیم اختر، انیس قائمخانی اور سلیم شہزاد سمیت مقدمے میں مفرور ملزمان کے دوبارہ وانٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ فوٹو: فائل

سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کیس میں نامزد متحدہ قومی مومنٹ کے رہنما رؤف صدیقی کی عبوری ضمانت میں 15 جنوری تک توسیع کر دی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شر انگیز تقاریر اور دہشت گردوں کو سہولت فراہم کرنے کے 23 مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی۔ ڈاکٹرعاصم کیس میں نامزد رؤف صدیقی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے اور اپنی عبوری ضمانت کی درخواست میں توسیع کی درخواست دی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ان کی عبوری ضمانت میں 15 جنوری تک توسیع کر دی۔

دوران سماعت مقدمے کے مفرور ملزمان کی فہرست بھی پیش کی گئی۔ تفتیشی افسر نے مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے عدالت سے مزید وقت مانگا جس پر مقدمے میں مفرور ملزمان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔ جن افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں ان میں وسیم اختر، انیس قائم خانی، سلیم شہزاد، قادر پٹیل اور عثمان معظم شامل ہیں۔

شر انگیزتقاریر کے مقدمے میں بھی ایم کیو ایم قائد الطاف حسین، فاروق ستار، خالد مقبول صدیقی، وسیم اختر، قمر منصور، خوش بخت شجاعت، رشید گوڈیل، ریحان ہاشمی سمیت 20 سے زائد رہنماؤں اور 200 سے زائد ایم کیو ایم کارکنوں کے وارنٹ گرفتار ی جاری کردیئے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔