سعودی عرب میں دہشت گردی کے الزام میں 47 افراد کے سر قلم

جن افراد کے سر قلم کئے گئے ان میں سے زیادہ تر عام شہریوں اور فورسز پر حملوں میں ملوث تھے، سعودی وزارت داخلہ


ویب ڈیسک January 02, 2016
جن افراد کے سر قلم کئے گئے ہیں ان میں ایک ایرانی شہری نمر النمر بھی شامل ہے۔ فوٹو: فائل

سعودی عرب میں سویلین اور فورسز پر حملوں اور دہشت گردی کے جرم میں 47 افراد کے سر قلم کر دیئے گئے۔

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے، عام شہریوں اور فورسز پر حملہ کرنے والے 47 افراد کے سر قلم کر دیئے گئے ہیں، جن افراد کے سر قلم کئے گئے ہیں ان میں ایک ایرانی شہری نمر النمر بھی شامل ہے جب کہ 46 افراد کا تعلق سعودی عرب سے ہی ہے۔

سعودی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جن افراد کے سر قلم کئے گئے ان میں سے زیادہ تر 2003 سے 2006 تک سعودی عرب اور پڑوسی ممالک میں القاعدہ کی جانب سے کئے گئے دہشت گرد حملوں میں ملوث تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔