انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے حکومتی اقدامات قابل تعریف ہیں حنا ربانی کھر

پاکستان، سری لنکا، جاپان اور سوئٹزرلینڈ نے انسانی حقوق کے حوالے سے رپورٹیں حالیہ اجلاس میں پیش کیں


APP/ October 30, 2012
جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حناربانی کھر نے کہا کہ پاکستان انسانی حقوق کے تحفظ کا حامی ہے۔ فوٹو: رائٹرز/ فائل

وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے حکومت پاکستان کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔


جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حناربانی کھر نے کہا کہ پاکستان انسانی حقوق کے تحفظ کا حامی اور اس سلسلے میں حکومت کافی کام کر رہی ہے جن میں انسانی حقوق کے لئے قومی کمیشن کا قیام، خواتین اور بچوں کے حقوق کے لئے مختلف بلوں کی منظوری حکومت پاکستان کےقابل تعریف اقدامات ہیں۔


بھارت، برطانیہ، برازیل، انڈونیشیا اور جنوبی افریقہ نے اپنے اپنے ممالک میں انسانی حقوق سے متعلق رپورٹیں پہلے ہی پیش کر دی تھیں جبکہ پاکستان، سری لنکا، جاپان اور سوئٹزرلینڈ نے اپنی رپورٹیں حالیہ اجلاس میں پیش کیں۔


جنیوا جانے والے پاکستانی وفد میں وزیر اعظم کے مشیر برائےانسانی حقوق مصطفیٰ نواز کھوکھر، مشیر برائے قومی امن ڈاکٹر پال بھٹی، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے چیرمین ریاض فتیانہ اور قومی اسمبلی کے رکن ڈاکٹر آرش کمار شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں