اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ جب کہ ریکٹر اسکیل پراسکی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ کوہ پیما مرکز


ویب ڈیسک January 02, 2016
زلزلے کے جھٹکے اتنے شدید تھے کہ لوگ خوف کے مارے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا. فوٹو: فائل

اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد، پشاور، لاہور اور ایبٹ آباد سمیت ملک کے متعدد شہروں میں زلزلے کےجھٹکے محسوس کئے گئے ہیں اور ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا اور زمین میں اس کی گہرائی 175 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، لاہور، پشاور، ایبٹ آباد، مالاکنڈ اور خیبر ایجنسی ، سوات، شانگلا، دیر بالا، لوئر دیر، کوہستان، بٹگرام اور نوشہرہ ، سرگودھا، شیخوپورہ، میانوالی، منڈی بہاؤ الدین، شگر گڑھ، گوجرہ، پھالیہ اور ڈیرہ اسماعیل خان ، مری، ہری پور، ناران، چترال اور کاغان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جب کہ زلزلے کے جھٹکے اتنے شدید تھے کہ لوگ خوف کے مارے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا تاہم تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں