جنرل اشفاق پرویز کیانی کی مدت ملازمت میں مزید توسیع نہیں ہونی چاہئے پرویزمشرف

بے نظیربھٹو جب وطن واپس آئیں تو اس کے بعد میری ان سے دوملاقاتیں ہوئیں، سابق صدر

بے نظیربھٹو جب وطن واپس آئیں تو اس کے بعد میری ان سے دوملاقاتیں ہوئیں، سابق صدر فوٹو: فائل

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی مدت ملازمت میں مزید توسیع نہیں ہونی چاہئے اس سے دیگر جرنیلوں کی سنیارٹی کا مسئلہ پیدا ہوگا۔


لاڑکانہ میں آٓل پاکستان مسلم لیگ کے کارکنوں سے ٹیلی فونک خطاب کے دوران پرویز مشرف نے کہا کہ بے نظیربھٹو جب وطن واپس آئیں تو اس کے بعد میری ان سے دوملاقاتیں ہوئیں اور ان ملاقاتوں میں انہیں لاحق خطرات سے متعلق ملکی اور غیر ملکی ایجنسیوں کی رپورٹس سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

پرویزمشرف نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ان کے خلاف دائر کئے گئے مقدمات بے بنیاد ہیں اورامید ہے کہ عدلیہ ان مقدمات میں انہیں باعزت بری کردے گی۔

Recommended Stories

Load Next Story