سعودی عرب اور خلیجی اتحادی ممالک کا یمن میں جنگ بندی کے خاتمے کا اعلان

یمنی باغی اپنےزیرکنٹرول شہروں میں شہریوں کو بھی مسلسل شیلنگ کر کے ہلاک اور حراست میں لے رہے ہیں، سعودی اتحادی فوج


یمنی باغی اپنےزیرکنٹرول شہروں میں شہریوں کو بھی مسلسل شیلنگ کر کے ہلاک اور حراست میں لے رہے ہیں، سعودی اتحادی فوج، فوٹو: فائل

سعودی عرب اور اس کے اتحادی خلیجی ممالک نے یمن میں گزشتہ ماہ سے جاری جنگ بندی ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ باغی مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔

سعودی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب اور اتحادیوں کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خلیجی ممالک کا اتحاد 15 دسمبر سے جاری یمن میں جنگ بندی ختم کرنے کا اعلان کر رہا ہے کیونکہ یمنی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے شہروں اور سرحدی چوکیوں کو بلیسٹک میزائل اور فائرنگ سے نشانہ بنایا جا رہا ہے جو جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی ہے جب کہ اس سے امدادی آپریشن متاثر ہورہا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یمنی باغی اپنے زیر کنٹرول شہروں میں شہریوں کو بھی مسلسل شیلنگ کر کے ہلاک اور حراست میں لے رہے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے اس بگڑتی صورت حال اوریمنی باغیوں کی غیر سنجیدہ سرگرمیوں کے باعث عام شہری بری طرح متاثر ہو رہے ہیں اور جنگ بندی کی خلاف ورزی مسلسل جاری ہے اس لیے سعودی اتحادی فوج نے فوری جنگ بندی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ محصور شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے جب کہ اتحاد اب بھی اس کوشش میں ہے کہ ایسا ماحول پیدا کیا جائے جس میں یمن کے مسلے کا پرامن حل نکالا جاسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں