سلمان خان نے اپنے باڈی گارڈ کے بیٹے کو فلم نگری میں متعارف کروادیا
ٹائیگر سلمان خان کی نئی آنے والی فلم’’سلطان‘‘ میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام کریں گے
بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان نے اپنے باڈی گارڈ شیرا کے بیٹے ٹائیگر کو بھی فلم انڈسٹری میں متعارف کروادیا جس کے بعد وہ فلم ''سلطان'' میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام کریں گے۔
بالی ووڈ اداکار سلمان خان جاندار اداکاری کے علاوہ اپنی دوستی اور دریا دلی کے حوالے سے بھی شہرت رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں جب کہ فلم انڈسٹری میں بھی کئی اداکاراؤں اور اداکاروں کو متعارف کروانے کا سہرا بھی ان ہی کے سرجاتا ہے تاہم اب انہوں نے اپنے قریب سمجھے جانے والے باڈی گارڈ شیرا کے بیٹے کو بھی فلمی دنیا میں متعارف کروا دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اپنی باڈی گارڈ شیرا سے وعدہ پورا کرتے ہوئے ان کے بیٹے ٹائیگر کو فلمی دنیا میں متعارف کروادیا ہے جب کہ انہوں نے اپنی نئی آنے والی فلم ''سلطان'' کے کریو میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر شامل کروالیا ہے۔
واضح رہے کہ دبنگ خان کی نئی فلم''سلطان'' عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔