اقتصادی راہداری کا فائدہ ہمیں نہ ہوا تو کسی کو نہیں ہونے دیں گے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
وفاقی حکومت صرف پنجاب کی ترقی کو قومی ترقی سمجھتی ہے، پرویز خٹک
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت صرف پنجاب کی ترقی کو قومی ترقی سمجھتی ہے جب کہ اقتصادی راہداری کا فائدہ ہمیں نہیں ہوا تو کسی کو نہیں ہونے دیں گے۔
پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت صرف پنجاب کی ترقی کو قومی ترقی سمجھتی ہے، پنجاب سب کچھ کھاجاتا ہے لیکن دیگر صوبوں کو کچھ نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کو اپنا طریقہ کار اور سوچنے کا انداز تبدیل کرنا ہوگا جب کہ اقتصادی راہداری کی تفصیلات کے لیے وزیراعظم کو خط بھی لکھ چکے ہیں۔
پرویز خٹک نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو 2007 سے نظرانداز کیا جارہا ہے اور یہاں کے گیس، بجلی سمیت تمام حقوق پر ڈاکا ڈالا جارہا ہے لیکن اب ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے، اپنے حقوق کی جنگ لڑیں گے اور اگر اقتصادی راہداری کا فائدہ ہمیں نہیں ہوا تو کسی کو نہیں ہونے دیں گے۔