جماعت اسلامی کا ایم ایم اے کے مقابلے میں نیا سیاسی اتحاد قائم کرنے کا فیصلہ

جماعت اسلامی نے کراچی میں بھی ایم کیو ایم کے مقابلے میں سیاسی اتحاد کی تشکیل کے لئے اپنی کوششیں تیز کردی ہیں۔


ویب ڈیسک October 30, 2012
جماعت اسلامی نے کراچی میں بھی ایم کیو ایم کے مقابلے میں سیاسی اتحاد کی تشکیل کے لئے اپنی کوششیں تیز کردی ہیں۔ فوٹو: فائل

جماعت اسلامی نے متحدہ مجلس عمل کے مقابلے میں نیا سیاسی اتحاد قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جماعت اسلامی نے نیا سیاسی اتحاد قائم کرنے کے لئے جمعیت علمائے اسلام (سمیع الحق) گروپ، جمعیت علمائے اسلام نظریاتی، جمیعت اہلحدیث، جمعیت علمائے اسلام (سواد اعظم) اور اہل سنت والجماعت سے رابطے کئے۔ نئے سیاسی اتحاد میں شمولیت کے لئے اہل سنت والجماعت کا اجلاس 4 نومبر کومنعقد ہوگا جس میں ایم ایم اے سے علیحدگی اور جماعت اسلامی کی سربراہی میں بننے والے اتحاد میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

جماعت اسلامی نے کراچی میں بھی ایم کیو ایم کے مقابلے میں سیاسی اتحاد کی تشکیل کے لئے اپنی کوششیں تیز کردی ہیں۔

ایکسپریس نیوزکےمطابق عید الاضحیٰ کے دن لاہور میں جماعت اسلامی سمیت 7 مذہبی جماعتوں کا اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں وسیع پیمانے پر سیاسی اور انتخابی اتحاد قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں