کرکٹر عمران فرحت کو ٹیکس بچانے کے الزا م میں کارروائی کا سامنا

عمران فرحت نے پی سی بی سے 2010 میں ایک کروڑ 74 ہزار اور 2011 میں 47 لاکھ 99 ہزار 650 روپے حاصل کئے۔

ٹیکس چوری نہیں کیا اور جن گاڑیوں کا ذکر کیا جارہا ہے وہ فروخت کردی تھیں، کرکٹر فوٹو: اے ایف پی/فائل

ایف بی آر نے کرکٹر عمران فرحت کو ٹیکس بچانے کے الزام میں بھیجے گئے نوٹس کا جواب نہ دینے پر مزید کارروائی شروع کردی۔



عمران فرحت کو سال 2010-11 میں ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے پر نوٹس جاری کئےگئے تھے۔ عمران فرحت نے پی سی بی سے 2010 میں ایک کروڑ 74 ہزار اور 2011 میں 47 لاکھ 99 ہزار 650 روپے حاصل کئے۔ اس کے علاوہ بینک سے تنخواہوں کی مد میں انہوں نے ان 2 سالوں کے دوران 13 لاکھ 83 ہزار 767 روپے حاصل کئے جبکہ اپنی آمدن سے 34 لاکھ روپے مالیت سے زائد کی دو گاڑیاں بھی خریدیں۔


دوسری جانب عمران فرحت کا کہنا ہے کہ انہوں نے ٹیکس چوری نہیں کیا اور جن گاڑیوں کا ذکر کیا جارہا ہے وہ انہوں نے فروخت کردی تھیں۔

Load Next Story