پاکستان کشمیر کے بعد پنجاب کو نشانہ بنا رہا ہے شیوسینا کی ہرزہ سرائی

حملہ آور چند گھنٹوں کے درمیان سرحد پار کر کے آئے اور بھارتی فضائیہ کے اڈے کو نشانہ بنایا، عمر عبداللہ


News Agencies January 03, 2016
پاکستان کے ساتھ مذاکرات ممکن نہیں کیونکہ مذاکرات اور دہشت گردی ایک ساتھ نہیں چل سکتے، شیو سینا رہنما۔ فوٹو: فائل

GILGIT: بھارتی ہندو انتہاپسند تنظیم شیوسینا نے پٹھان کوٹ ایئربیس پر حملے کے بعد پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر کے بعد اب پنجاب کو دہشت گرد حملوں کا نشانہ بنا رہا ہے۔

پٹھان کوٹ حملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ مذاکرات اور دہشت گردی ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شیوسینا کے رہنما سنجے راؤت نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات ممکن نہیں کیونکہ مذاکرات اور دہشت گردی ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

ادھر مقبوضہ کشمیرکے سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے پٹھان کوٹ ایئربیس پر حملے کو وزیراعظم نریندر مودی کے لیے پہلا بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ حملہ آور چند گھنٹوں کے درمیان سرحد پار کر کے آئے اور بھارتی فضائیہ کے اڈے کو نشانہ بنایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔