اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ درحقیقت کرپشن لائن منصوبہ ہے چوہدری پرویز الٰہی
اورنج لائن میٹرو ٹرین سے صوبے کی معیشت بیٹھ جائے گی، صدر مسلم لیگ (ق) پنجاب
مسلم لیگ (ق) پنجاب کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کہتے ہیں کہ صوبائی حکومت کا اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ دراصل کرپشن لائن منصوبہ ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی صوبائی حکومت کا اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ دراصل کرپشن لائن منصوبہ ہے، اس سے صوبے کی معیشت بیٹھ جائے گی۔ جس چینی کمپنی کو اورنج لائن منصوبہ بنانےکا ٹھیکا دیاگیا ہے اسے کام کا تجربہ ہی نہیں ہے۔
چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ ان کے دور حکومت میں ترقی کے بہترین منصوبے مکمل ہوئے، مسلم لیگ (ق) کی پنجاب حکومت نے لاہور میں زیر زمین میٹرو ٹرین کا منصوبہ بنایا تھا، اس کے علاوہ ہم نے پورا شہر ہی زیر زمین آباد کرنا تھا، جس سے صوبائی حکومت کی آمدنی میں اضافہ ہوتا۔ اس منصوبے کے لئے ایشیائی ترقیاتی بینک نے کم شرح سود پر قرض بھی منظور کردیا تھا لیکن شہباز شریف نے اقتدار میں آ کر ہمارا منصوبہ ختم کر دیا.